19 نومبر ، 2023
یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترکیے سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں، برطانوی کمپنی کا رجسٹرجہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے اغوا کیا گیا، بحری جہاز اسرائیل کی ملکیت نہیں،عملےمیں بھی کوئی اسرائیلی شامل نہیں ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حوثی اسرائیلی کمپنیوں یا اسرائیلی پرچم والے جہازوں کو نشانہ بنانے کا کہہ چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کا بحری جہاز ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر بے حد تشویشناک واقعہ ہے۔