دنیا
Time 19 نومبر ، 2023

مالدیپ نے بھارت کو باضابطہ طور پر ملک سے اپنی فوج نکالنے کا کہہ دیا

45 سالہ محمد معیزو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر ملک سےبھارتی فوج کوملک سے بے دخل کریں گے—فوٹو: فائل
45 سالہ محمد معیزو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر ملک سےبھارتی فوج کوملک سے بے دخل کریں گے—فوٹو: فائل

مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارت سے باضابطہ طور پر اپنے ملک سے بھارتی فوجی اہلکاروں کو واپس بلانے کی درخواست کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد معیزو نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ملک کے اسٹریٹیجک اہمیت والے علاقے سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

مالدیپ کے صدر کے دفتر نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ صدر نے رسمی طور پر یہ درخواست اُس وقت کی جب انہوں نے بھارتی مرکزی وزیر کرن رجیجو سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

خیال رہے کہ مالدیپ میں بھارتی افواج کے 75 اہلکار تعینات ہیں جو جہاز اڑانے اور سرویلنس سمیت دیگر امور کیلئے موجود ہیں۔

17 نومبر  کو حلف برداری کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں مالدیپ کے صدر  نے کہا تھا کہ انتخابی مہم میں کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

واضح رہے کہ 45 سالہ محمد معیزو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ اقتدار میں آکر ملک سے بھارتی فوج کوبے دخل کریں گے۔

مزید خبریں :