Time 20 نومبر ، 2023
کھیل

بابر کی آسٹریلیا کو مبارکباد دینے پر کوہلی کی گزشتہ سال کی انسٹا اسٹوری وائرل

کرکٹ آسٹریلیا کو مبارک ہو، فائنل میں آپ نے کیا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا: بابر اعظم—فوٹو: فائل
کرکٹ آسٹریلیا کو مبارک ہو، فائنل میں آپ نے کیا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا: بابر اعظم—فوٹو: فائل

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔

آسٹریلیا کی فتح کے بعد دنیا بھر کے معروف سابق کرکٹرز سمیت موجودہ کرکٹرز نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی جن میں پاکستانی کرکٹرز بھی شامل تھے لیکن ان سب میں ایک کرکٹر کی انسٹاگرام اسٹوری سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کی جیت کے بعد انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا 'کرکٹ آسٹریلیا کو مبارک ہو، فائنل میں آپ نے کیا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا'۔

بابراعظم کی اس اسٹوری پر مداحوں کو گزشتہ سال 2022 میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل یاد آگیا جس میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

انگلش ٹیم کی اس جیت کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا 'مبارک ہو انگلینڈ، آپ اس جیت کے مستحق تھے'۔

اب بابراعظم کی جانب سے آسٹریلیا کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ بھارتی کرکٹر کے ساتھ مکافاتِ عمل ہوا۔

متعدد صارفین نے کوہلی کی پرانی اسٹوری پوسٹ کی اور تبصرے کیے۔

ملاحظہ کیجیے:

ایک خاتون صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا 'بابر نے یہ پوسٹ کسی مقصد کے تحت کی ہے'۔

ایک اور صارف نے اسے 'نیوٹن کی تھرڈ لا' قرار دیا جس کے مطابق ہر عمل کا کوئی نہ کوئی ردعمل ضرور ہوتا ہے۔


مزید خبریں :