Time 20 نومبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ میں بری طرح ناکام ہونیوالے 11 کھلاڑی کون؟

آئیے دیکھتے ہیں کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 کی فلاپ الیون یعنی وہ گیارہ کھلاڑی کون سے ہیں جو ناکام رہے/ فوٹو سوشل میڈیا
آئیے دیکھتے ہیں کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 کی فلاپ الیون یعنی وہ گیارہ کھلاڑی کون سے ہیں جو ناکام رہے/ فوٹو سوشل میڈیا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن گزشتہ روز کئی یادگار لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا لیکن اس کے ساتھ ہی کچھ کھلاڑی توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔

آج ہم کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا گہرائی سے جائزہ لیں گے  جو اس ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 کی فلاپ الیون یعنی وہ گیارہ کھلاڑی کون سے ہیں جو بری طرح فلاپ ہوئے۔

1) ٹیمبا باوما (جنوبی افریقی کپتان)

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

اس فہرست میں جنوبی افریقی کپتان کا نام یقیناً ورلڈکپ دیکھنے والے کسی مداح کے لیے حیران کن نہیں ہوگا، باوما اس سال  اپنے نام 4 سنچریوں کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین ایونٹ میں آئے لیکن کوئی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

33 سالہ کھلاڑی نے 8 میچوں میں 18.12 کی اوسط سے صرف 145 رنز بنائے۔

2) امام الحق

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

امام الحق ورلڈکپ کے آغاز سے ڈیڑھ ماہ قبل آئی سی سی پلیئرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود تھے، اس لیے ان سے اچھی کارکردگی کی توقعات تھیں لیکن 27 سالہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

امام نے 6 میچز کھیلے لیکن 27.00 کی اوسط اور 90 کی اسٹرائیک کے ساتھ صرف 162 رنز بنائے۔

3) ہیری بروک

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

دنیائے کرکٹ کے بہترین نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک انگلش ٹیم کے ہیری بروک بھی اس ورلڈکپ میں اپنی دھاک بٹھانے میں ناکام رہے۔

6 میچوں میں انہوں نے 28.16 کی اوسط سے صرف 169 رنز ہی بنائے۔

4) مشفق الرحیم

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

ورلڈ کپ کے سب سے سینئر کھلاڑیوں میں سے ایک اور کیرئیر کا پانچواں ورلڈکپ کھیلنے والے بنگلادیش کے مشفق الرحیم کا شمار بھی بدقسمتی سے اس ورلڈکپ کی فلاپ الیون میں ہوتا ہے۔

بنگلا دیشی مداحوں نے تمیم اقبال کے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد اپنی امیدیں مشفق الرحیم سے وابستہ کرلی تھیں لیکن ویسا کچھ نہ ہوا جیسا مداح سوچ رہے تھے۔

کرکٹر 9 میچوں میں 25.25 کی اوسط سے صرف 202 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

5) ٹام لیتھم

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

کیوی کپتان کین ولیمسن کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کی شاندار قیادت کرنے والے  وکٹ کیپر  بیٹر ٹام لیتھم بھی اچھی بیٹنگ میں ناکام رہے۔

انہوں نے 8 اننگز میں 25.83 کی اوسط اور 91.17 کے کم اسٹرائیک ریٹ سے صرف 155 رنز بنائے۔

6) جوز بٹلر (انگلش کپتان)

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

جوز بٹلر کے لیے بھی یہ ٹورنامنٹ انتہائی مایوس کن رہا ، 2019 ورلڈکپ کے ہیرو اس سال کوئی بھی غیر معمولی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

33 سالہ کھلاڑی نے اس ٹورنامنٹ میں 15.33 کی اوسط سے صرف 138 رنز بنائے۔

7) شاداب خان

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

پاکستان کے اہم آل راؤنڈر ہونے کے باوجود 24 سالہ شاداب خان بیٹنگ اور بولنگ میں ناکام رہے۔

شاداب کی جانب سے کھیلے گئے 6 میچوں میں وہ صرف 121 رنز بنا سکے اور صرف 2  وکٹیں حاصل کیں۔

8) مارک ووڈ

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

ایشز 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلش کرکٹر مارک ووڈ کو ٹورنامنٹ میں کچھ بڑا کرنے کا یقین تھا لیکن فاسٹ بولر نے 54 اوورز میں 349 رنز دے کر 7 میچوں میں صرف 6 وکٹیں حاصل کیں۔

9) مصتفیض الرحمان

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

بنگلا دیش کے سب سے تجربہ کار فاسٹ بولرز میں سے ایک مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم کے پیس اٹیک کی ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن ورلڈکپ میں ان کے  لیے مشکلات پیدا  ہوگئیں کیونکہ وہ زیادہ  وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام رہے، انہوں نے صرف 5 وکٹیں حاصل کیں۔

مصتفیض الرحمان نے  آٹھ میچوں میں 65.4 اوورز میں 398 رنز دے کر بولنگ کی۔

10) مہیش تھیکشانہ

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

مہیش تھیکشانہ بے شک ایشیا کپ 2023 میں ہیمسٹرنگ کی انجری سے واپس آئے تھے لیکن وہ اس ورلڈکپ میں نئی گیند کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور سری لنکا کے لیے درمیانی اوورز میں وکٹیں لینے میں ناکام رہے۔

انہوں نے 71.2 اوورز میں 382 رنز دے کر صرف 6 وکٹیں لیں۔

11) حارث رؤف

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

حارث رؤف نے ورلڈکپ میں 15 وکٹیں حاصل کیں لیکن یہاں یہ بات اہم ہے کہ حارث نے اس ورلڈکپ میں اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھائی۔

قومی فاسٹ بولر نے انگلینڈ کے عادل رشید کا ایک ہی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز (533) دینے کا ریکارڈ توڑا۔

حارث سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ زیادہ رنز کو روکیں گے لیکن 30 سالہ کھلاڑی نے خود کو اپوزیشن کے سامنے بے بس پایا اور دل کھول کر رنز دیے۔

مزید خبریں :