20 نومبر ، 2023
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کو بھارت کے لیے زندگی بھر کا سبق قرار دیا ہے۔
آسٹریلیا سے فائنل میں شکست کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کی اچھی پرفارمنس اور محنت کو سراہا۔
اس ٹوئٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے حریم شاہ نے مودی پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مودی جی! اتنی چیٹنگ کے بعد بھی ہار گئے۔
ایک اور ٹوئٹ میں حریم نے انوشکا اور ویرات کی ایڈٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ہم پاکستانی بے شرم بھارتیوں کو زندگی بھر کا سبق سکھانے پر آسٹریلیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس سے قبل حریم ورلڈکپ میں بھارت کی شکست آئی فون بانٹنے کا بھی اعلان کرچکی ہیں۔