20 نومبر ، 2023
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف مری پہنچ گئے۔
نوازشریف مری میں لیگل ٹیم سےاپنے کیسزکےبارے مشاورت کریں گے اور کل 21 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ 21 نومبر کو نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا اور نوازشریف عدالت میں پیش ہوں گے۔
نوازشریف کے ہمراہ سینیئرلیگی رہنما بھی پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔