Time 21 نومبر ، 2023
دنیا

یمنی فضائیہ نے اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کردی

یمنی فضائیہ نے اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کردی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں سوار اہلکار بحیرہ احمر میں چلتے جہاز پر لینڈ کرتے ہیں اور جہاز کے عملے کو قابو میں لے لیتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ جہاز کو یمنی ساحل کی جانب لے جایا گیا ہے جہاں اب یہ جہاز لنگر انداز کردیا گیا ہے۔

 یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہر جہاز کو یمنی میزائلوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :