Time 21 نومبر ، 2023
جرائم

موٹروے زیادتی کیس: مجرمان کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

پراسیکیوشن نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی جسے لاہور ہائیکورٹ نے منظور کر لیا اور سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کردی__فوٹو: فائل
پراسیکیوشن نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی جسے لاہور ہائیکورٹ نے منظور کر لیا اور سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کردی__فوٹو: فائل 

لاہور ہائیکورٹ نے سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اورعلی ضیاء باجوہ  نے سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگاکی اپیلوں پر سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی جسے لاہور ہائیکورٹ نے منظور کر لیا اور سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت نے مارچ 2021 میں عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائےموت کا حکم سنایا تھا، دونوں مجرمان نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

مزید خبریں :