کھیل
Time 21 نومبر ، 2023

کرکٹ ورلڈکپ میں تماشائیوں کی تعداد نے تاریخ رقم کردی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ نے براڈ کاسٹ اور ڈیجیٹل ویورشپ کے بھی ریکارڈز قائم کردیے ہیں/فوٹوبشکریہ آئی سی سی
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ نے براڈ کاسٹ اور ڈیجیٹل ویورشپ کے بھی ریکارڈز قائم کردیے ہیں/فوٹوبشکریہ آئی سی سی 

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ نے نئی تاریخ رقم کردی جس دوران  سب سے زیادہ تماشائیوں نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا۔

آئی سی سی کے مطابق  بھارت میں ہوئے ورلڈ کپ کے دوران 12 لاکھ 5 ہزار سے زائد تماشائیوں نے نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا ، ٹورنامنٹ کے 6 میچز ابھی باقی تھے کہ تماشائیوں کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کر چکی تھی۔

فوٹوبشکریہ آئی سی سی
فوٹوبشکریہ آئی سی سی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ نے براڈ کاسٹ اور ڈیجیٹل ویورشپ کے بھی ریکارڈز قائم کردیے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق 14اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والا پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔

دوسری جانب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 2015 میں ہونے والا ورلڈکپ 10لاکھ 16ہزار تماشائیوں نے دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں انگلینڈ میں تماشائیوں کی تعداد 7 لاکھ52 ہزار تھی۔

مزید خبریں :