Time 21 نومبر ، 2023
دنیا

غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے بنائے تھے، سابق اسرائیلی وزیراعظم کا اعتراف

اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود بارک نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے بنائے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں ایہود بارک نے اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے بنائے تھے اور یہ بنکرز کئی دہائیوں پہلے بنائے گئے تھے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بنکرز بنانے کی وجہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی نگرانی کرنا تھی۔

انٹرویو کے دوران میزبان بھی سابق اسرائیلی وزیراعظم کے اعتراف پر حیران ہوئیں اور پوچھا کہ کیا آپ نے اسرائیلی فوج غلطی سے تو نہیں کہہ دیا؟ اس پر ایہود بارک نے جواب دیا کہ نہیں، بنکرز اسرائیلی فوج نے ہی بنائے تھے جنہیں اب حماس استعمال کررہا ہے۔ 

خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کو حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی موجودگی کا جواز بنا کر حملہ کیا اور اسپتال خالی کرایا۔

تاہم اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کے نیچے حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی موجودگی کے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

مزید خبریں :