22 نومبر ، 2023
پاکستان مسلم لیگ ن کو نشانے پر لیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا ہے، شیر تو بلی نکلا۔
دیربالا میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور کے سیاستدان کا مسئلہ یہ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا، پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو ارادہ تھا کہ اس اتحاد سے ملکی مسائل کا مقابلہ کریں، لیکن ایک کے بعد ایک وزیر ہونے کے باوجود معاشی حالات بدتر ہوتے چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ایک موقع دیں، پختونخوا اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ مشکلات سے نکلنے کیلئے پرانی سیاست کو چھوڑنا پڑے گا، اگر مسئلہ ہے تو ہمارے سیاست دانوں کی آپس کی لڑائی کا مسئلہ ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگ سیاست دانوں کی انا کا مسئلہ ہے، سیاسی مخالفت دشمنیوں میں بدل چکی ہیں۔