Time 23 نومبر ، 2023
پاکستان

جعلی ڈگری پر تعیناتی حاصل کرنے پر سابق سی ای او ڈریپ کیخلاف مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے  کارروائی کرتے ہوئے سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان شیخ اختر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر سی ای او کی تعیناتی حاصل کی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملازمت کے حصول کیلئے ملزم کی جانب سے پیش کردہ پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق ملزم سال 2018 اور 2019 کے دوران بطور سی ای او ڈریپ تعینات رہے۔

 ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :