Time 25 نومبر ، 2023
پاکستان

جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے تو لگ پتا جائیگا: شیخ رشید کی نواز شریف پر تنقید

الیکشن ہو کر رہیں گے اور شاید اسی سے کوئی بہتری آجائے، جو بھی حکومت میں آئے گا اس کےلیے معشیت بہت بڑا چیلنج ہوگا: سابق وزیر داخلہ/ فائل فوٹو
الیکشن ہو کر رہیں گے اور شاید اسی سے کوئی بہتری آجائے، جو بھی حکومت میں آئے گا اس کےلیے معشیت بہت بڑا چیلنج ہوگا: سابق وزیر داخلہ/ فائل فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتا جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہوگا، آج سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لیے پھر وقت مانگا ہے،  ہم عبوری ضمانتوں پر دلائل کے لیے تیار تھے۔

نواز شریف کا نام لیے بغیر شیخ رشید نے کہا کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتا جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ہو کر رہیں گے اور شاید اسی سے کوئی بہتری آجائے، جو بھی حکومت میں آئے گا اس کےلیے معشیت بہت بڑا چیلنج ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سارا پاکستان جانتا ہے میں 9 مئی کے واقعات میں شامل ہی نہیں تھا،  ایک بورڈ بٹھا دیں جو بے گناہ ہیں، ان کو کیسوں سے نکال دیں لوگوں کےحالات بہت خراب ہیں۔

مزید خبریں :