Time 25 نومبر ، 2023
کھیل

کرکٹر فہیم اشرف شادی کے بندھن میں بندھ گئے

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

لاہور کے نواحی قصبے  پھول نگر  میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سہرا بندی ہوئی، دوستوں نے بھنگڑے ڈالے اور نوٹ نچھاور کیے۔

دلہا فہیم اشرف کُلا اور  سفید شیروانی پہنے بینڈ باجوں کے ساتھ دلہن لینے لاہور سے نارووال پہنچے تو دلہن والوں نے باراتیوں کا والہانہ استقبال کیا، فہیم اشرف کو سسرال کی جانب سے تحفے میں کار بھی دی گئی۔

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی ہے۔

شادی میں ن لیگی رہنما احسن اقبال اور  رانا محمد اقبال سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

شادی کے موقع پر جیو نیوز  سے خصوصی گفتگو  میں فہیم اشرف نے شادی کے بندھن میں بندھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

جیو نیوز کے سوال پرکہ بھابھی کو  تحفہ کیا دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ انہیں میں مل گیا ہوں،کیا کم ہے۔

فہیم اشرف کی دعوت ولیمہ کی تقریب اتوار 26 نومبر کو  پھول نگر میں ہوگی، قومی کرکٹرز سمیت اہم سیاسی،سماجی اور حکومتی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزید خبریں :