Time 27 نومبر ، 2023
دنیا

بنگلا دیشی حکمران جماعت نے شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کردی

عوامی لیگ نے شکیب الحسن کی نامزدگی کی تصدیق کی ہے، کھلاڑی آئندہ برس 7 جنوری کو عام انتخابات میں حصہ لیں گے__فوٹو: فائل
عوامی لیگ نے شکیب الحسن کی نامزدگی کی تصدیق کی ہے، کھلاڑی آئندہ برس 7 جنوری کو عام انتخابات میں حصہ لیں گے__فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلا دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عوامی لیگ نے شکیب الحسن کی نامزدگی کی تصدیق کی ہے، کرکٹر آئندہ برس 7 جنوری کو عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن اپنے آبائی ضلع ماگورا ون کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، ان کی کرکٹ میں واپسی کا ابھی نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن کی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ہاتھ کی انگلی انجرڈ ہو گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔

بنگلا دیش نے 11 سے 31 دسمبر تک وائٹ بال سیریز کے 6 میچز کھیلنے ہیں۔

مزید خبریں :