Time 29 نومبر ، 2023
کھیل

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے کانٹریکٹ میں توسیع

راہول ڈریوڈ نےٹیم کی پرفارمنس سے اپنی سلیکشن کودرست ثابت کیا: جے شاہ__فوٹو: فائل
راہول ڈریوڈ نےٹیم کی پرفارمنس سے اپنی سلیکشن کودرست ثابت کیا: جے شاہ__فوٹو: فائل

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے کانٹریکٹ میں توسیع کردی۔

بی سی سی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راہول ڈریوڈ کے ساتھ کانٹریکٹ کے معاملے پر مفید گفتگو ہوئی۔

بھارتی بورڈ کے مطابق راہول ڈریوڈ کا کانٹریکٹ ورلڈکپ کے اختتام پر ختم ہوا تھا۔

بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ راہول ڈریوڈ کوپہلے بھی کہاہیڈ کوچ کےعہدے کےلیےان سے بہترکوئی نہیں۔

جے شاہ کے مطابق راہول ڈریوڈ نےٹیم کی پرفارمنس سے اپنی سلیکشن کودرست ثابت کیا۔

مزید خبریں :