Time 29 نومبر ، 2023
کاروبار

سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ڈپازٹ میں توسیع دی: اسٹیٹ بینک— فوٹو:فائل
سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ڈپازٹ میں توسیع دی: اسٹیٹ بینک— فوٹو:فائل

سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ڈپازٹ میں توسیع دی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت مزید ایک سال بڑھائی ہے اور سعودی فنڈ برائے ڈیولپمنٹ نے 5 دسمبر کو مدت مکمل کرنے والے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی۔

 یہ رقم پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے، 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ معاہدے پر 2021 میں دستخط ہوئے تھے، 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ معاہدے پر 2022 میں دوسرا اجرا ہوا تھا۔

مزید خبریں :