جرائم
Time 30 نومبر ، 2023

کراچی: نشئی شوہر نے مبینہ طور پر بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا

قتل کا مقدمہ سسر کی مدعیت میں درج کیا جارہا ہے اور ملزم نشے کا عادی ہے جو پانچ سال سے کرسٹل کا نشہ کررہا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
قتل کا مقدمہ سسر کی مدعیت میں درج کیا جارہا ہے اور ملزم نشے کا عادی ہے جو پانچ سال سے کرسٹل کا نشہ کررہا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون اور تین بچوں کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ گلستان جوہر میں پیش آیا جہاں خاتون سمیت اس کے تینوں بچوں کو بے دردی سے گھر میں ہی قتل کیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ قتل کی واردات میں مبینہ طور پر شوہر ہی ملوث ہے، قتل کا مقدمہ سسر کی مدعیت میں درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم  نشے کا عادی ہے جو  5 سال سے کرسٹل کا نشہ کررہا ہے اور ملزم کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد نہیں ہو سکا جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :