Time 30 نومبر ، 2023
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نومبرکے آخری کاروباری روزکاروبار کا ملاجلا رجحان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نومبر کے آخری کاروباری روز کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔

100 انڈیکس 29  پوائنٹس کے اضافے سے 60  ہزار  531 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 553 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،  انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 60 ہزار 981 رہی۔

بازار میں آج 46 کروڑ  71 لاکھ شیئرز کے سودے پونے 19 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھی ہے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کے اختتام پر 8 ہزار  729 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :