Time 30 نومبر ، 2023
پاکستان

'وڈیرہ سیلاب کا رخ ہمارےگھر کی طرف کردیتا ہے'، شہیدکی بیٹی کی آرمی چیف کو شکایت

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایک شہید سپاہی کی پر اعتماد بیٹی نے شکایت کی جس پر  آرمی چیف نے مسئلہ حل کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یوم تکریم شہدا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، شہید سپاہی کی بیٹی نے آرمی چیف سے کہا  کہ  ڈیرہ مراد جمالی کا وڈیرہ ہمیشہ سیلاب کے پانی کا رخ ان کے گھر کی طرف کردیتا ہے۔ 

بچی کی شکایت پر آرمی چیف نےکہا کہ پریشان نہ ہوں، آئندہ وہ وڈیرہ آپ کی طرف پانی نہیں چھوڑے گا۔

اس موقع پر  آرمی چیف نے اسٹاف کو بھی ہدایت دی کہ وڈیرے کو پیغام بھجوادیں کہ وہ آئندہ ایسا نہ کرے ورنہ ' پانی تمہارا پھر پہنچ جائےگا کہیں اور'۔ 

مزید خبریں :