پاکستان
Time 30 نومبر ، 2023

لیسکو نے بجلی چوری روکنےکیلئے اپنی پولیس اور مجسٹریٹ کے اختیارات مانگ لیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور  الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوری کے خلاف اقدامات کے لیے اپنی پولیس اور مجسٹریٹ کے اختیارات مانگ لیے۔

چیئرمین لیسکو بورڈ حافظ نعمان کے مطابق انہوں نے وفاقی حکومت سےدرخواست میں تجاویز  پیش کی ہیں، پنجاب حکومت سےلیسکو کے لیے تھانے مختص کرانے، لیسکو کی اپنی پولیس اور مجسٹریٹ کے اختیارات دینےکی تجویز بھی دی ہے۔

حافظ نعمان کے مطابق لیسکو  نے وفاقی حکومت کو سمری بھجوا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف 70 ہزار سے زائدکیسز کا فوری فیصلہ کیا جائے گا،  بجلی چوری اور اووربلنگ کے خاتمےکے لیے اسمارٹ میٹرنگ کا منصوبہ شروع کیا ہے، اسمارٹ میٹرنگ  سے لائن مین  اور میٹر ریڈر کا منفی کردار بھی ختم ہوجائےگا۔

مزید خبریں :