Time 30 نومبر ، 2023
کھیل

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ کی جیت فلسطینیوں کے نام کردی

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

ڈبلیو بی او  یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 12 ویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔

بنکاک میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی، عثمان کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس ہوکر تیسرے راؤنڈ میں ناک آوٹ ہوگیا۔

اس فتح کے ساتھ یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے اپنی 12 انٹر نیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی۔

عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ کے لیے کو چز نے بھرپور تیاری کروائی،  مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کوشش کریں گے، اہم فائٹ میں میری کامیابی کیلئے دعاؤں پر پاکستانیوں کا شکریہ۔

مزید خبریں :