01 دسمبر ، 2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے جبکہ ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے593 حلقے ہوں گے۔
حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کیلئے قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی۔
سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں ہوں گی جبکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 60، اقلیتوں کی 10مخصوص نشستیں ہوں گی جبکہ 266 جنرل نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہوگا۔
پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 32 مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں، سندھ سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 مخصوص نشستیں ہیں۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی میں خواتین کی10مخصوص نشستیں ہوں گی، قومی اسمبلی میں بلوچستان سے خواتین کی4 مخصوص نشستیں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق پنجاب کے ضلع اٹک میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 2 ، راولپنڈی کی 6 جبکہ راولپنڈی اور مری کو ملا کر قومی اسمبلی کی 1 نشست ہو گی۔
چکوال کیلئے قومی اسمبلی کی 1 نشست جبکہ تلا گنگ اور چکوال کی 1 نشست ہو گی، جہلم کی 2، گجرات کیلئے قومی اسمبلی کی 4 نشستیں ہوں گی۔
وزیر آباد اور حافظ آباد کی نشستوں کی تعداد 1-1 ہوگی، منڈی بھاؤالدین 2، سیالکوٹ 5، نارووال 2 اور گوجرانوالا کی 5 نشستیں ہوں گی۔
سرگودھا کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 5، خوشاب 2، میانوالی 2، بھکر اور چنیوٹ کی بھی2-2 نشستیں ہوں گی۔
فیصل آباد کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ3 ، جھنگ 3، ننکانہ صاحب 2 اور شیخوپورہ کی نشستوں کی تعداد 4 ہوگی۔
قومی اسمبلی میں لاہور کی 14 نشستیں ہوں گی، قصور 4، اوکاڑہ 4، پاکپتن 2، ساہیوال 3، خانیوال کی 4 اور ملتان کی قومی اسمبلی میں 6 نشتیں ہوں گی۔
لودھراں کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 2، وہاڑی کی 4، بہاولنگر کی 4 اور بہاولپور کی 5 نشستیں ہوں گی جبکہ رحیم یار خان کی قومی اسمبلی میں 6، مظفر گڑھ 4، کوٹ ادو 2، لیہ 2 اور تونسہ کی 1 نشست ہو گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق ڈیرہ غازی خان کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 3 اور راجن پور کی بھی 3 نشستیں ہوں گی۔
حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد میں قومی اسمبلی کی 1 نشست ہوگی جبکہ جیکب آباد اور کشمور پر مشتمل 1 حلقہ ہو گا۔
شکار پور کیلئے قومی اسمبلی کی1 نشست جبکہ کشمور اور شکار پور پر مشتمل 1 نشست ہوگی، لاڑکانہ اور قنبر شہداد کوٹ کیلئے قومی اسمبلی کی 2، 2 نشستیں ہوں گی۔
گھوٹکی2، سکھر 2 اور خیر پور کیلئے قومی اسمبلی کی 3 نشستیں ہوں گے جبکہ نوشہرو فیروز اور شہید بے نظیر آباد کی بھی 2 ، 2 نشستیں ہوں گی۔
سانگھڑ میں قومی اسمبلی کی 2، میر پور خاص 2، عمر کوٹ 1 اور تھرپارکر کیلئے 2 نشستیں ہوں گی۔
حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، سجاول، ٹھٹہ اور جامشورو کیلئے بھی 1- 1 نشست ہوگی۔
حیدر آباد کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 3، بدین 2 اور دادو کی بھی 2 نشستیں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 3، کورنگی 3، کراچی ایسٹ 4، اور کراچی ساؤتھ کی 4 نشستیں ہوں گی جبکہ کیماڑی 2، کراچی ویسٹ 3 اور کراچی سینٹرل کیلئے قومی اسمبلی کی 4 نشستیں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق خیبرپختونخوا میں لوئر اور اپر چترال کیلئے قومی اسمبلی کی 1-1 نشست ، سوات 3، اپر دیر 1 اور لوئر دیر کی نشستوں کی تعداد 2 ہوگی جبکہ باجوڑ، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور بٹ گرام کی بھی 1-1 نشست ہوگی۔
قومی اسمبلی کیلئے اپر کوہستان، لوئر کوہستان اور کولائی پاس کوہستان پر مشتمل 1 نشست، مانسہرہ کی 1 جبکہ مانسہرہ اور تور غر پر مشتمل قومی اسمبلی کی 1 نشست ہوگی۔
ایبٹ آباد کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 2، ہری پور 1، صوابی 2 اور مرادن میں قومی اسمبلی کی 3 نشستیں ہوں گی جبکہ چارسدہ 2، مہمند اور خیبر کی بھی 1-1 نشست ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 5، نوشہرہ 2 اور کوہاٹ کی 1 نشست ہوگی۔
ہنگو اور اورکزئی پر مشتمل قومی اسمبلی کی 1 نشست جبکہ کُرم، کرک، بنوں، شمالی وزیرستان اور لکی مروت کی بھی 1-1 نشست ہوگی۔
اپر اور لوئر جنوبی وزیرستان پر مشتمل 1 نشست جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان پر مشتمل قومی اسمبلی کا 1 حلقہ ہو گا اور ڈیرہ اسماعیل خان کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 2 ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئی حلقہ بندیوں کی فہرست کے مطابق بلوچستان میں شیرانی، ژوب، قلعہ سیف اللہ پر مشتمل قومی اسمبلی کا 1 حلقہ ہو گا جبکہ موسی خیل، بارکھان، لورالائی اور، دکی بھی قومی اسمبلی کی 1 نشست ہو ں گے۔
زیارت، ہرنائی، سبی، کوہلو، ڈیرا بگٹی کو ملاکر قومی اسمبلی کی 1 نشست جبکہ جھل مگسی، کچھی اور نصیر آباد پر مشتمل قومی اسمبلی کا 1 حلقہ ہو گا۔
صحبت پور، جعفر آباد، اوستا محمد، اور نصیر آباد پر مشتمل قومی اسمبلی کا 1 حلقہ ہو گا جبکہ خضدار کی قومی اسمبلی میں 1 نشست ہوگی۔
پنجگور اور کیچ پر مشتمل قومی اسمبلی کی 1 نشست جبکہ کیچ اور گودار پر مشتمل 1 حلقہ ہو گا۔
چاغی، نوشکی، خاران اور واسک پر مشتمل قومی اسمبلی کا 1 حلقہ ہو گا جبکہ صوراب، قلات، مستونگ پر مشتمل قومی اسمبلی کا 1 حلقہ ہو گا۔
کوئٹہ کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 3 ہوگی جبکہ پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن پر مشتمل قومی اسمبلی کی 1 نشست ہوگی۔