01 دسمبر ، 2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے تعداد 593 ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 297، سندھ میں 130 جنرل نشستیں، خیبرپختونخوا میں 115 اوربلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 51 ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی کیلئے لاہور کی جنرل نشستوں کی تعداد 30، فیصل آباد کی 21، راولپنڈی کی 13، رحیم یار خان کی 13، ملتان کی 12 اور گوجرانوالہ کی جنرل نشستوں کی تعداد 12 ہوگی۔
پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں سیالکوٹ کی 10، قصور کی 10، بہاولپور کی 10 اور سرگودھا کی بھی 10 جنرل نشستیں ہوں گی۔
پنجاب اسمبلی میں شیخوپورہ کی 9 نشستیں ہوں گی، بہاولنگر 8، اوکاڑہ 8، خانیوال 8، گجرات 8، وہاڑی 8، مظفر گڑھ 8، ساہیوال کی 7 اور جھنگ کی جنرل نشستوں کی تعداد بھی 7 ہوگی۔
حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق ٹوبہ ٹیگ سنگھ کی پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 6، ڈی جی خان 6، راجن پور 6، اٹک کی 5، نارووال 5، پاکپتن 5، بھکر 5 اور لیہ کی بھی 5 نشستیں ہوں گی۔
پنجاب میں صوبائی اسمبلی کیلئے خوشاب کی جنرل نشستوں کی تعداد 4، میانوالی 4، چنیوٹ 4، ننکانہ صاحب 4، لودھراں 4 اور منڈی بہاؤالدین کی بھی 4 نشستیں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق جہلم کی صوبائی اسمبلی کیلئے جنرل نشستوں کی تعداد 3، حافظ آباد 3، کوٹ ادو 3 جبکہ وزیرآباد، تونسہ، چکوال کی 2-2 نشستیں ہوں گی
پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں مری کی 1 نشست ہوگی جبکہ چکوال تلہ گنگ کی 1 اور تلہ گنگ کی بھی 1 نشست ہوگی۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی میں کراچی ایسٹ کی جنرل نشستوں کی تعداد 9، کراچی سینٹرل 9، کورنگی 7، کراچی ویسٹ 6، ملیر 6، کراچی ساؤتھ 5 اور کیماڑی کی جنرل نشستوں کی تعداد بھی 5 ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق سندھ کی صوبائی اسمبلی کیلئے حیدر آباد کی جنرل نشستوں کی تعداد 6 ہوگی، خیر پور 6، سانگھڑ اور بدین کی 5-5 نشستیں ہوں گی۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی کیلئے سکھر کی جنرل نشستیں 4، لاڑکانہ 4، قنبر شہداد کوٹ 4، گھوٹکی 4، شہید بینظیرآباد 4، نوشہروفیروز 4، میر پور خاص کی 4، تھرپارکر اور دادو کی بھی 4-4 نشستیں ہوں گی۔
صوبائی اسمبلی میں جیکب آباد کی جنرل نشستوں کی تعداد 3 ہوگی، کشمور 3، شکار پور 3 جبکہ عمر کوٹ اور جامشورو کی بھی 3-3 نشستیں ہوں گی۔
حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق مٹیاری کی صوبائی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 2، ٹنڈوالہیار 2، ٹنڈو محمد خان 2 جبکہ سجاول اور ٹھٹھہ کی بھی 2-2 نشستیں ہوں گی۔
خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کیلئے پشاور کی جنرل نشستوں کی تعداد 13 ہوگی جس کے بعد مردان کی 8 اور سوات کی بھی 8 ہی نشستیں ہوں گی۔
حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں لوئر دیر کی جرنل نشستوں کی تعداد 5 ہوگی جبکہ صوابی 5، مانسہرہ 5، چارسدہ 5، نوشہرہ اور ڈیرا اسماعیل خان کی بھی 5-5 نشستیں ہوں گی۔
خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کیلئے باجوڑ کی جنرل نشستیں 4 ہوں گی، ایبٹ آباد 4 اور بنوں کی بھی 4 ہی نشستیں ہوں گی جبکہ لکی مروت 3، خیبر 3، کوہاٹ 3، ہری پور 3، اپر دیر 3 اور بونیر اور شانگلہ کی بھی 3-3 نشستیں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالاکنڈ کی جنرل نشستوں کی تعداد 2 ہوگی، بٹ گرام کی 2، مہمند 2، شمالی وزیرستان 2، کرم اور کرک کی بھی 2-2 نشستیں ہوں گی۔
حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں تورغر، ہنگو، ٹانک اور اورکزئی کی 1-1 جنرل نشست جبکہ جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کی بھی 1-1 جبکہ اپر چترال اور لوئر چترال کی بھی ایک ہی 1 نشست ہوگی۔
خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں کوہستان اپر اور لوئر کی 1-1 جبکہ کولائی پاس کوہستان کی 1 نشست ہوگی۔
بلوچستان اسمبلی میں کوئٹہ کی جنرل نشستوں کی تعداد 8 ہوگی، کچھ کی 4، خضدار 3، پشین 3 جبکہ نصیرآباد اور پنجگور کی 2-2 نشستیں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلقہ بندیوں کی نئی فہرست کے مطابق بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں ژوب کی 1 جنرل نشست جبکہ حب، لسبیلہ، اواران اور گوادر کی بھی 1-1 نشست ہوگی ۔
بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں خاران، نوشکی، سراب، قلات اور مستونگ کی 1-1 جنرل نشست ہوگی جبکہ واسک، قلعہ عبداللہ اور چمن کی بھی 1-1 نشست ہوگی۔
بلوچستان اسمبلی میں قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، دکی، زیارت، ہرناہی کی 1-1 ایک نشست ہوگی جبکہ سبی، کوہلو، ڈیرا بگٹی، جھل مگسی، کچی کی بھی 1-1 ہی نشست ہوگی۔
حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں شیرانی ژوب کی 1 اور صحبت پور، جعفر آباد، اوستا محمد کی بھی 1-1 نشست ہوگی۔