Time 01 دسمبر ، 2023
کھیل

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ سے ڈنیڈن روانہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی— فوٹو: اسکرین گریب
پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ میں 6 روزہ قیام کے دوران نیوزی لینڈ الیون کے خلاف دو پریکٹس میچ اور دو پریکٹس سیشنوں میں شرکت کے بعد ڈنیڈن روانہ ہو گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 3 سے 18 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے برٹ سٹکلف اوول لنکن میں نیوزی لینڈ الیون کو منگل کو کھیلے گئے ون ڈے پریکٹس میچ میں 57 رنز سے شکست دی تھی۔

جمعرات کو کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ الیون 28 رنز سے کامیاب رہی۔

مزید خبریں :