Time 01 دسمبر ، 2023
پاکستان

شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری

ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں پی سی ایل سے شیریں مزاری کا نام نکال کر رپورٹ دیں: اسلام آباد ہائیکورٹ/ فائل فوٹو
ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں پی سی ایل سے شیریں مزاری کا نام نکال کر رپورٹ دیں: اسلام آباد ہائیکورٹ/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو عدالت نے جمعہ کی صبح جاری کرتے ہوئے  شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔

عدالت نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں پی سی ایل سے شیریں مزاری کا نام نکال کر رپورٹ دیں، ڈی جی امیگریشن ایک ہفتےمیں ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ کو رپورٹ دیں۔

اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :