Election 2024 Election 2024

کاروبار
Time 01 دسمبر ، 2023

نومبر میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نومبر میں مہنگائی میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات نے نومبر کے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد ہو گئی۔

اعدادو شمار کے مطابق نومبر میں ٹماٹر 60.4 فیصد، آلو 15 فیصد، چائے کی پتی 13 فیصد، پیاز 12.3 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک مہینے میں ڈرائی فروٹ 7.9 فیصد ، مچھلی 7.7 فیصد، انڈے 7.1 فیصد مہنگے ہوئے، ایک مہینے میں تازہ سبزیاں 4.5 فیصد مہنگی ہوئیں۔

نومبر میں گیس کی قیمتوں میں 281 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ میں گڑ 10.4 فیصد، چینی 8.5 فیصد، مصالحہ جات 8 فیصد سستے ہوئے۔

اس کے علاوہ ایک مہینے میں چنے 4.3 فیصد اور دال چنا 4 فیصد سستے ہوئے۔

مزید خبریں :