02 دسمبر ، 2023
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نامزد چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کو عثمان بزدار سے نہ ملایا جائے، عثمان بزدار پی ٹی آئی کا تلخ تجربہ تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے علی محمد خان نے بھی تسلیم کیا کہ عثمان بزدار امیدوں پر پورے نہیں اتر سکے، نامزد چیئرمین پی ٹی آئی کو عثمان بزدار سے نہ ملایا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان عبوری مدت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی ہوں گے لیکن اس دوران وہ بااختیار ہوں گے اور فیصلے وہی کریں گے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ان کے آبائی گاؤں کو اُن کے حلقے سے نکال دیا گیا ہے، کیا الیکشن کمیشن اسے لیول پلیئنگ فیلڈ سمجھتا ہے؟