02 دسمبر ، 2023
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس ’کوپ 28‘ میں شریک ہوئے، وہ برطانوی بادشاہ شاہ چارلس کے ہمراہ کانفرس ہال داخل ہوئے۔
ہال میں داخل ہوتے وقت متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلِ نہیان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان کا استقبال کیا۔
نگران وزیر اعظم نے کوپ 28 سمٹ میں برطانوی، ڈینش اور دیگر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی بات چیت بھی کی جبکہ انہوں نے آئی ایم ایف کی سربراہ سے بھی ملاقات کی۔
کوپ 28 میں شرکت کے موقع پر نگران وزیراعظم نیدرلینڈز کے وزیر اعظم مارک روٹے سے بھی ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
نگران وزیراعظم نے نیدرلینڈز کے وزیراعظم کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔