Time 02 دسمبر ، 2023
پاکستان

سانحہ 9 مئی کیس: سابق اسپیکر اسد قیصر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اگر اسد قیصر کسی اور مقدمے میں ملوث نہ ہوں تو انہیں ضمانت پر رہا کردیا جائے: مردان کی عدالت کا حکم/ فائل فوٹو
اگر اسد قیصر کسی اور مقدمے میں ملوث نہ ہوں تو انہیں ضمانت پر رہا کردیا جائے: مردان کی عدالت کا حکم/ فائل فوٹو

مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم جاری کردیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور 24 نومبر کو انہیں سیشن کورٹ مردان میں پیش کرنے پر عدالت نے پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سینٹرل جیل مردان بھیج دیا تھا۔ 

جمعہ کو سابق اسپیکر کی درخواست ضمانت وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلے کے لیے آج 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج محمد زیب خان نے فیصلہ سناتے ہوئے اسد قیصر کی ضمانت منظور کی اور حکم دیا کہ اگر اسد قیصر کسی اور مقدمہ میں ملوث نہ ہو تو انہیں ضمانت پر رہا کردیا جائے۔

مزید خبریں :