Time 02 دسمبر ، 2023
دنیا

لڑکی کے باپ نے اسکول ٹیچر کو اغوا کرکے بیٹی کی شادی کروا دی

گوتم کمار نے کچھ عرصہ قبل ہی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا اور اس عہدے پر فائز ہوئے تھے__فوٹو: بھارت میڈیا
گوتم کمار نے کچھ عرصہ قبل ہی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا اور اس عہدے پر فائز ہوئے تھے__فوٹو: بھارت میڈیا

بھارتی ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں ایک باپ نے 23 سالہ اسکول ٹیچر کو اغوا کرکے اپنی بیٹی کی شادی کروادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شام  مڈل اسکول کے ٹیچر گوتم کمار کو 5 سے 6 افراد  اغوا کرکے لے گئے اور 24 گھنٹوں کے اندر ایک اغوا کار کی بیٹی سے جبری شادی کروادی۔

گوتم کمار نے کچھ عرصہ قبل ہی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا اور اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’پکڑوا ویواہ‘ بہار میں ایک عام بات بن چکی ہے جس کا مطلب جبری یعنی بندوق کی نوک پر شادی ہے، اس رسم میں غیر شادی شدہ مردوں کی زبردستی شادی کروائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق بدھ کو جب گوتم گھر نہ پہنچے تو ان کے اہلخانہ نے پولیس میں اطلاع کی اور ایک سڑک بند کرکے احتجاج کیا، ٹیچر کے اہلخانہ  نے راجیش رائے نامی ایک شخص پر الزام لگایا اور کہاکہ اس نے زبردستی اپنی بیٹی چاندنی کی شادی ان کے بیٹے سے کروائی۔

اس کے علاوہ یہ بھی الزام عائد کیا کہ شادی سے انکار پر گوتم کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :