Geo News
Geo News

کھیل

فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

کرکٹر احسن کریم کو گھر میں جاری تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا: اہلخانہ/ فائل فوٹو
کرکٹر احسن کریم کو گھر میں جاری تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا: اہلخانہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم کی موت کی تصدیق اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

 اہلخانہ نے بتایا کہ کرکٹر احسن کریم کو گھر میں جاری تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا، طبعیت بگڑنے پر انہیں بروقت اسپتال پہنچایا گیا لیکن بدقسمتی سے احسن جانبر نہ ہو سکے۔

اہل خانہ کے مطابق کرکٹر احسن کریم کی نماز جنازہ چٹھہ بختاور میں آج ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں :