Time 02 دسمبر ، 2023
کھیل

پی ایس ایل 9: نسیم شاہ نے گلیڈی ایٹرز کو خیرباد کہہ دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ مکمل ہوگئی جس کی تصدیق پی ایس ایل کے مصدقہ ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی__فوٹو: فائل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ مکمل ہوگئی جس کی تصدیق پی ایس ایل کے مصدقہ ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی__فوٹو: فائل

فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بجائے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ مکمل ہوگئی جس کی تصدیق پی ایس ایل کے مصدقہ ایکس اکاؤنٹ سے بھی کی گئی۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے وسیم جونیئر اور  ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے نسیم شاہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا 'اگلی منزل، اسلام آباد'۔

کوئٹہ کو اسلام آباد کے پہلے راؤنڈ کی پلاٹینم پک بھی مل گئی ہے جبکہ اسلام آباد کو کوئٹہ کی تیسرے راؤنڈ کی پلاٹینم پک ملی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا، تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی فی الحال ممکنہ تاریخ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 دی گئی ہے۔

مزید خبریں :