Geo News
Geo News

پاکستان

امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ سے ملاقات سے روک دیا

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر طلحہ محمود کے ساتھ بہن سے ملاقات کیلئے امریکا گئی ہیں— فوٹو:فائل/طلحہ محمود آفیشل
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر طلحہ محمود کے ساتھ بہن سے ملاقات کیلئے امریکا گئی ہیں— فوٹو:فائل/طلحہ محمود آفیشل

امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق فوزیہ صدیقی نے بہن سے ملاقات کیلئے واشنگٹن میں حکام سےباضابطہ اجازت لے رکھی تھی۔

تاہم امریکی حکام نے ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کو قیدی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی جیل حکام نے فوزیہ صدیقی کو بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کرانے سے انکارکیا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر طلحہ محمود کے ساتھ بہن سے ملاقات کیلئے امریکا گئی ہیں۔