Time 03 دسمبر ، 2023
کاروبار

پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے راہیں مزید ہموار

پاکستان اورخلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ 19 سال سے زیرالتوا تھا: نگران وزیر اطلاعات— فوٹو:فائل
پاکستان اورخلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ 19 سال سے زیرالتوا تھا: نگران وزیر اطلاعات— فوٹو:فائل

پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے راہیں مزید ہموار ہوگئیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کی شرائط پر اتفاق ہوگیا۔ اس حوالے سے نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے خلیج تعاون کونسل کے ترجمان سے ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر کام کررہے ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہوگیا، پاکستان اورخلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ 19 سال سے زیرالتوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ منظوری ہونے پر جی سی سی کا 15سال میں کسی ملک کے ساتھ پہلاتجارتی سرمایہ کاری معاہدہ ہوگا۔

مزید خبریں :