Time 04 دسمبر ، 2023
دنیا

گلیشیئر پگھلنے سے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کا روزگار خطرے میں ہے: ایشین ڈیولپمنٹ بینک

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہندوکش اورہمالیہ ریجن میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں:،ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی ایم ڈی نے خبردار کردیا— فوٹو: فائل
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہندوکش اورہمالیہ ریجن میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں:،ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی ایم ڈی نے خبردار کردیا— فوٹو: فائل

ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے خبردار کردیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے ایک ارب 60 کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کا تحفظ خطرے میں آ گیا ہے۔

اے ڈی بی کی منیجنگ ڈائریکٹرجنرل ووچونگ امز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوکش اورہمالیہ ریجن میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے اقدامات سے بھوٹان اور نیپال نئی اطلاعات تک رسائی حاصل کرسکیں گے، اس آگاہی سے یہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مؤثر سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

مزید خبریں :