Time 04 دسمبر ، 2023
کاروبار

انڈرانوائسنگ اور اوورانوائسنگ روکنے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کرنیکا فیصلہ

نگران حکومت نے پاکستان کے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل
 نگران حکومت نے پاکستان کے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

نگران حکومت نے انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ روکنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نئے اہداف دے دیے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق نگران حکومت نے پاکستان کے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کیلئے مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کر لیا ہے، وزارت خارجہ کی مدد سے چاروں ممالک کو یہ مسودے مفاہمت کیلئے بھجوائے جائیں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ مفاہمت کی یادداشتوں پر جلد دستخط ہو جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ممالک کے ساتھ مفاہمت سے درآمدات میں انڈر انوائسنگ روکنے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اس سے قبل چین کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینچ معاہدہ کر چکا ہے۔

مزید خبریں :