Time 04 دسمبر ، 2023
دنیا

غزہ جنگ میں شریک اسرائیلی فوجی خطرناک بیکٹیریا کا شکار ہونے لگے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غزہ پٹی  میں اسرائیل کی عسکری مہم میں شریک فوجی اہلکار  خطرناک بیکٹیریا کا شکار ہونے لگے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق  غزہ کی جنگ میں شریک متعدد فوجی آنتوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اخبار کے مطابق جنگ کے دوران ملنے والے غیر معیاری کھانوں اور انہیں محفوظ رکھنے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث بہت سے فوجی شیگلا نامی مہلک بیکٹیریا میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث اسرائیلی فوجی پیٹ کے امراض سمیت تیز بخار  اور پیچش کا شکار  ہو رہے ہیں۔

بیماری میں مبتلا درجنوں فوجی اہلکار اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کردیےگئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونےکے بعد سے اسرائیلی شہری اپنی فوج کے لیےکھانا بجھوا رہے ہیں، شہریوں کا بھیجا کھانا اکثر خراب ہو جاتا ہے جو فوجیوں کی بیماری کا سبب ہے۔

اسرائیلی طبی ماہرین کے مطابق بیمار ہونے والے فوجی  شیگلا نامی بیکٹیریا سے متاثر ہوئے ہیں، یہ انتہائی خطرناک بیکٹیریا ہے جو کہ تیزی سے فوجیوں کو بیمار کر رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی بمباری کے باعث پہلے سے تباہ حال غزہ کے شہری بھی مزید مشکلات کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے یو این او سی ایچ اے کے مطابق جنوبی غزہ میں بڑے پیمانے پر انفیکشنز کا پھیلاؤ ہورہا ہے، جس میں ایک سے دوسرے کو لگنے والے انفیکشنز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ ہیضہ اور جِلد کے انفیکشنز کے بھی متعدد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :