04 دسمبر ، 2023
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے ملک میں خواتین کے دارالامان پر رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق تمام صوبوں میں دارالامان کا ماحول تسلی بخش نہیں پایا گیا، دارالامان میں مقیم 70 فیصد خواتین 14 سے 30 سال کی عمر کی ہیں، زیادہ تر خواتین ناخواندہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 92 فیصد خواتین کی شادی 20 سال کی عمر سے پہلے ہی ہو چکی تھی، ان خواتین کو مختلف قسم کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
ملک میں اکثر دارالامان میں علیحدہ مشاورتی کمرے یا لائبریریاں نہیں، اکثر دارالامان میں انٹرنیٹ کی سہولیات اور ماہر نفسیات دستیاب نہیں، دارالامان میں شکایت سے نمٹنے کا کوئی منظم طریقہ کار یا بحالی پروگرام بھی نہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے 4 دارالامان میں میڈیکل آفیسر، ماہر نفسیات، اسسٹنٹ اور کمپیوٹر آپریٹر کی اسامیاں خالی ہیں۔