Time 05 دسمبر ، 2023
کھیل

پاکستانی کوچز کی آسٹریلیا کے بلائنڈ کرکٹرز کی کوچنگ

پاکستان کے 2 بلائنڈ کرکٹ کوچز نے آسٹریلیا کی بلائنڈ کرکٹرز کی کوچنگ شروع کر دی۔

بلائنڈ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سے کوچنگ کے لیے دو کوچز کی درخواست کی تھی جس کے بعد پاکستان کے سابق کپتان عبدالرزاق اور محمد جمیل آسٹریلیا میں کوچنگ کر رہے ہیں۔

ان کوچز کے اخراجات بلائنڈ کرکٹ آسٹریلیا اٹھا رہی ہے۔

پہلے مرحلے میں پاکستانی کوچز نے ایڈیلیڈ میں آسٹریلوی بلائنڈ کرکٹرز کی کوچنگ کی، پاکستان کے بلائنڈ کوچز 8 دسمبر تک برسبین میں کھلاڑیوں اور کوچز کو ٹریننگ دیں گے۔

 چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے کوچز آسٹریلیا میں ٹریننگ دے رہے ہیں،کرکٹ آسٹریلیا نے اس حوالے سے بہت تعاون کیا۔

پاکستان کے کوچز مرد و خواتین بلائنڈ کرکٹرز کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :