Time 05 دسمبر ، 2023
دنیا

19 سالہ برطانوی شہری اسرائیلی فوج کی جانب سے لڑتے ہوئے غزہ میں مارا گیا

اسرائیلی ڈیفنس فورس کے مطابق بنیامین نیدھم اتوار کو مارا گیا تھا اور اس کی موت کے بعد اسے سارجنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی__فوٹو: غیر ملکی میڈیا
اسرائیلی ڈیفنس فورس کے مطابق بنیامین نیدھم اتوار کو مارا گیا تھا اور اس کی موت کے بعد اسے سارجنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

برطانوی شہری بنیامین نیدھم اسرائیلی فوج کی جانب سے لڑتے ہوئے غزہ میں مارا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سال کا بنیامین 8 سال کا تھا جب وہ برطانیہ سے اسرائیل منتقل ہوا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس کے مطابق بنیامین نیدھم اتوار کو مارا گیا تھا اور اس کی موت کے بعد اسے سارجنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔

دوسری جانب لیبرپارٹی کے رکن جیریمی کوربن نے پارلیمنٹ میں سوال کیا کہ کیا برطانوی فوجی بھی غزہ میں موجود ہیں؟ جس پر  برطانوی وزیر نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

اس کے علاوہ القسام بریگیڈ نے کہاکہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 28 گاڑیوں کو تباہ کیا، جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا۔

 اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی سے حماس کو نشانہ بنایا جاسکے گا، حماس جان بوجھ کر اپنے آپ کو عام شہریوں میں شامل کرتی ہے تاکہ غزہ کے لوگ حماس کے مظالم کا خمیازہ بھگتیں۔

مزید خبریں :