Time 05 دسمبر ، 2023
جرائم

پشاور: ورسک روڈ پر بارودی مواد کے دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پشاور: ورسک روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے کی ویڈیو جیونیوز نے حاصل کرلی۔

پشاور کے علاقے ورسک روڈ بابو گڑھ اسٹاپ کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے، یہ دھماکا نجی بینک اور اسکول کے پاس ہوا جس سے بچے بھی زخمی ہوئے۔

دھماکے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دھماکے سےقبل دو افراد جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آس پاس موٹر سائیکلیں کھڑی ہیں جب کہ دھماکا ہوتے ہی ہر طرف دھول مٹی اور دھواں پھیل گیا۔

ایس پی ورک ارشد خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکا صبح 9 بجکر 10 منٹ پر ہوا جس میں 4 کلوگرام بارود استعمال کیا گیا جب کہ دھماکے کا کون ٹارگٹ تھا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید خبریں :