Time 05 دسمبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

سابق شوہر عمران اشرف سے متعلق کمنٹ کرنیوالے کو کرن اشفاق نے کیا جواب دیا؟

جہاں لوگوں نے اداکارہ کے اس فیصلے کو سراہا وہیں کچھ ناقدین بھی میدان میں آئے اور کرن کی تصویروں پر غیر ضروری اور منفی تبصرے کیے__فوٹو: انسٹاگرام
جہاں لوگوں نے اداکارہ کے اس فیصلے کو سراہا وہیں کچھ ناقدین بھی میدان میں آئے اور کرن کی تصویروں پر غیر ضروری اور منفی تبصرے کیے__فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں دوسری مرتبہ نکاح کرنے والی اداکارہ کرن اشفاق کو سوشل میڈیا پر چند صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جس کا جواب بھی اداکارہ بخوبی دے رہی ہیں۔

معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے اتوار کے روز لاہور میں دوسری شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اداکارہ نے خود بھی شیئر کیں۔

ان تصاویر میں مہندی اور ابٹن کی تقریب سمیت نکاح کی تقریب شامل تھی جس پر مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جہاں لوگوں نے اداکارہ کے اس فیصلے کو سراہا وہیں کچھ ناقدین بھی میدان میں آئے اور کرن کی تصویروں پر غیر ضروری اور منفی تبصرے کیے۔

حمنہ نامی صارف نے ذاتی نوعیت کا سوال پوچھا اور لکھا 'کیا یہ شادی ارینج (والدین کی پسند) تھی؟'

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کرن نے اس سوال کا جواب دینا مناسب سمجھا اور تصدیق کی کہ شادی مکمل طور پر ارینج تھی۔

اس کے بعد انیقہ نامی خاتون نے کہا 'اتنی جلدی تو ہم بریک اپ سے سنبھل نہیں پاتے'۔

جواب میں اداکارہ نے کہا ' آپ کا مطلب ہے کہ میں بیٹھی رہتی؟ میرے والدین مجھے تنہا دیکھ کر روتے اور پریشان رہتے؟ کیا میں شادی نہ کرتی بس کسی کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟'

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ایک اور صارف نے کہا 'عمران اشرف کو کیوں چھوڑا؟'

کرن نے جواب دیا 'اُس نے چھوڑا تھا، میں نے نہیں۔ اللہ نے مجھے بہتر انسان سے نوازا ہے'۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق اور عمران اشرف نے 18 اکتوبر 2022 کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

مزید خبریں :