05 دسمبر ، 2023
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے7 لاکھ سے زیادہ نان فائلرز کو نوٹس جاری کر دیے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس آئی ایم ایف کی رہنمائی کے بعد جاری کیےگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز کو نوٹس بینکوں اور بجلی کے بلوں کے مطابق جانچ کرکے بھجوائےگئے ہیں، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں سےکہا گیا ہےکہ وہ فوری طور پرگوشوارے جمع کرائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس کے بعد ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائےگی، دوسرے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اس سال10 لاکھ سے زائد نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف رکھا ہے۔