Time 05 دسمبر ، 2023
جرائم

رینجرز اور پولیس کا کراچی میں مشترکہ طور پر اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رینجرز اور پولیس نے کراچی میں مشترکہ طور پر اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا، بین الصوبائی چیکنگ پوائنٹس پر مشترکہ اسنیپ چیکنگ ہوگی، پانی کی چوری اور دیگر جرائم روکنے کے لیے بھی مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز، پانی چوری ، اینٹی اسمگلنگ آپریشن اور تارکین وطن کے انخلاء پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں جرائم کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں کراچی پولیس چیف، زونل ڈی آئی جیز، و اسپیشل برانچ کے علاوہ حساس اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر اسٹریٹ کرائم کے چیلنج سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق پانی کی چوری اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے کے فیصلے کے ساتھ غیر قانونی اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا بین الصوبائی چیکنگ پوائنٹس پر مشترکہ اسنیپ چیکنگ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :