Time 05 دسمبر ، 2023
پاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا

الیکشن شیڈول تو 54 دن پہلے آتا ہے، 8 فروری سے پہلے دن گن لیں کب آتا ہے: جسٹس سید ارشد علی کے ریمارکس— فوٹو:فائل
الیکشن شیڈول تو 54 دن پہلے آتا ہے، 8 فروری سے پہلے دن گن لیں کب آتا ہے: جسٹس سید ارشد علی کے ریمارکس— فوٹو:فائل

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کا اعلان ہوا ہے الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ بغیر شیڈول کے الیکشن نہیں ہوتا، شیڈول بھی آجائے گا۔

اس پر جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ الیکشن شیڈول تو 54 دن پہلے آتا ہے، 8 فروری سے پہلے دن گن لیں کب آتا ہے۔

 وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 13 دسمبر تک الیکشن شیڈول آنا چاہیے۔

جسٹس سید ارشدعلی نے کہا کہ سب کو اعتماد ہے، لگتا ہے درخواست گزار کو اعتماد نہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سے انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آئندہ سال 8 فروری کو ہوں گے۔

مزید خبریں :