05 دسمبر ، 2023
حکومتی قرض اکتوبر 2023 کے اختتام پر 62 ہزار 482 ارب روپے رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے اکتوبر میں مقامی سطح سے 711 ارب روپے قرض لےکر بیرونی قرضوں کی مد میں 520 ارب روپے ادا کیے ہیں، اکتوبر میں حکومت نے 191 ارب روپے خالص قرض لیا ہے۔
سال درسال حکومتی قرضوں کا حجم 12ہزار 275 ارب روپے تقریباً 20 فیصد بڑھا ہے۔
حکومت نے اکتوبر میں7 ہزار 853 ارب روپے مقامی جب کہ 4 ہزار 422 ارب روپے بیرونی قرض لیا ہے۔
اکتوبر 2022 کے اختتام پر حکومتی قرض کا اسٹاک 62 ہزار 482 ارب روپے ہے، جس میں 40 ہزار 409 ارب روپے مقامی اور 22 ہزار 73 ارب روپے بیرونی قرض ہے۔