Time 05 دسمبر ، 2023
پاکستان

اعتزاز احسن نے فیض احمد فیض کی نظم ’یہ کون سخی ہیں‘ غزہ کے نام کرکے سنائی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن لاہور میں کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر بمباری جاری ہے اور اسرائیلی طیارے ہزاروں ٹن بارود گراچکے ہیں۔

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 15500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

لاہور میں کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران اعتزاز احسن غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

انہوں نے فیض احمد فیض کی نظم "یہ کون سخی ہیں" بھی غزہ کے نوجوانوں کے نام کر کے سنائی جو انہوں نے 1961 میں ایرانی طلبہ کیلئے پڑھی تھی۔

مزید خبریں :