بھارتی طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

 
27 سالہ بھارتی شہری کا شوگر لیول لو ہونے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی،فوٹو: جیو نیوز
27 سالہ بھارتی شہری کا شوگر لیول لو ہونے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی،فوٹو: جیو نیوز

بھارت کے شہر  احمد آباد سے دبئی جانے والی پرواز  نے کراچی ائیر  پورٹ  پر  میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق بھارتی کی نجی ائیرلائنز اسپائس جیٹ ائیر کی پرواز ایس جی 15 نے رات ساڑھے 9 بجے پر کراچی لینڈنگ کی، ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی۔

بوئنگ 737 طیارے نےکراچی کے جناح ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تو سول ایوی یشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم کو طلب کیا گیا۔طبی امداد کے بعد بھارتی شہری کی طبیعت سنبھل گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق میڈیکل ٹیم نے27 سالہ مسافر کو طبی امداد دی،27 سالہ بھارتی شہری کا شوگر لیول لو ہونے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی۔

مسافر اور  ائیرلائن انتظامیہ  نے سول ایوی ایشن میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :