کھیل
Time 06 دسمبر ، 2023

4 روزہ میچ: شان کی آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کیخلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ، 156 پر ناٹ آؤٹ

پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے۔ فوٹو کرکٹ انفو
پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے۔ فوٹو کرکٹ انفو

کینبرا میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ میں گرین کیپس کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز  بنا لیے ہیں۔

کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق 9 رنز بنا کر بکنگھم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

عبداللہ شفیق بھی 38 رنز بنا کر اسٹیکیٹی کا شکار بنے جبکہ بابر اعظم بھی 40 رنز بنا کر بکنھگم کا شکار بنے۔ 

چائے کے وقفے کے بعد سعود شکیل بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے اور انہوں نے 13 رنز کی اننگز کھیلی لیکن شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔ سرفراز احمد نے 41 رنز اسکور کیے جبکہ فہیم اشرف کھیل کے آخری اوور میں 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جب پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے تھے، شان مسعود 156 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :